LIVE

سیلز ٹیکس ریفنڈکے 250 ارب روپے پھنسنے سے ٹیکسٹائل ایکسپورٹرزکو مشکلات کا سامنا

ویب ڈیسک
December 08, 2022
 

فوٹو: فائل

لاہور: سیلز ٹیکس ریفنڈ کی مد میں 250  ارب  روپے  پھنس  جانے سے ملک میں ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کو  مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق سیلز ٹیکس ریفنڈ نہ ملنے سے ایکسپورٹرزکو ٹیکسٹائل ملز چلانے میں دشواری کا سامنا ہے۔

 ایکسپورٹرز کا کہنا ہےکہ کروڑوں ڈالرکا ٹیکسٹائل خام مال پورٹس پرکلیئرنس کا منتظر ہے، بینکوں سے ایل سی نہیں کھل رہیں، سامان کلیئر نہیں ہو رہا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ بینکوں کی جانب سے ایکسپورٹرز کو اوپن مارکیٹ سے ڈالر خریدنےکا مشورہ دیا جارہا ہے۔

ایکسپورٹرز کا کہنا ہےکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر بینکوں کے مقابلے میں 15روپے مہنگا مل رہا ہے، اگر یہی حالات رہے تو فیکٹریاں بند ہونا شروع ہو جائیں گی۔