LIVE

شہزادہ ہیری اور میگھن کی برطانیہ اور شاہی خاندان پر ناقابل یقین انداز سے تنقید

ویب ڈیسک
December 09, 2022
 

فوٹو: اسکرین گریب

شہزادہ ہیری اور اہلیہ میگھن مارکل نے  برطانیہ اور شاہی خاندان پر جارحانہ اور ناقابل یقین انداز سے تنقیدکی ہے۔

رپورٹس کے مطابق جوڑےنے  ایک شو میں شاہی گھرانہ چھوڑنے اور نسل پرستی پر کھل کر بات کرتے ہوئے آنجہانی ملکہ الزبتھ کو بھی نہ بخشا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ ہیری اور میگھن کہانی گھڑنے کی کوشش میں پانچ بارمؤقف بدلتے رہے۔

 دوسری جانب ٹوری رکن پارلیمنٹ باب سیلی نے شہزادہ ہیری اور اہلیہ میگھن مارکل سے ڈیوک اور ڈچز کے شاہی القابات واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

 کچھ روز قبل برطانوی شاہی خاندان سے متعلق امور پر نظر رکھنے والے ماہر نے خبردار کیا تھا کہ اگر شہزادہ ہیری نے اپنی کتاب میں ملکہ کمیلا (اپنی سوتیلی والدہ) پر تنقید کی تو کنگ چارلس ان کے لیے اپنے دروازے بند کردیں گے۔

خیال رہےکہ شہزادہ ہیری کی یادداشتوں پر مشتمل کتاب ‘اسپیئر’ 10 جنوری کو مارکیٹ میں آرہی ہے جو کہ اشاعت سے قبل ہی متنازع سمجھی جارہی ہے۔