LIVE

کیا گھڑی چور نے کے پی اور پنجاب کی اسمبلیاں تحلیل کردیں؟ بلاول کا طنز

ویب ڈیسک
December 11, 2022
 

گھڑی چور کی اداروں کو اپنی ٹائیگر فورس میں بدلنے کی کوششیں پہلے بھی ناکام ہوئیں اور آئندہ بھی ہوں گی، وزیر خارجہ— فوٹو:فائل

وزیر خارجہ و پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم عمران خان کے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں بلاول کا کہنا تھاکہ سنا ہے گھڑی چور نے ایک پریس کانفرنس کی ہے، کیا گھڑی چور نے خیبرپختونخوا اور پنجاب کی اسمبلیاں تحلیل کردی ہیں؟ یقیناً نہیں۔

انہوں نے کہا کہ گھڑی چور کی اداروں کو اپنی ٹائیگر فورس میں بدلنے کی کوششیں پہلے بھی ناکام ہوئیں اور آئندہ بھی ہوں گی۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں حکومت کی معاشی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔