LIVE

پی ٹی آئی ارکان کا استعفوں کی تصدیق کیلئے اسپیکر کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ

ایاز اکبر یوسف زئی
December 20, 2022
 

پی ٹی آئی کے 123 ارکان قومی اسمبلی جمعرات کو اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کے سامنے مستعفی ہونے کی تصدیق کریں گے: ذرائع/ فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ارکان نے استعفوں کی تصدیق کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے 123 ارکان قومی اسمبلی جمعرات کو  اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کے سامنے مستعفی ہونے کی تصدیق کریں گے جس کے لیے پی ٹی آئی ارکان 22 دسمبر کو کے پی ہاؤس اسلام آباد میں جمع ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ارکان ممکنہ طور پر شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں پارلیمنٹ آئیں گے  اور ان کی ہی قیادت  میں اسپیکر  کے سامنے پیش ہوں گے۔

یاد رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے پی ٹی آئی سینیٹر شبلی فراز کی جانب سے استعفے منظور کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔

اسپیکر راجا پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان کے استعفے ایک ساتھ منظورنہیں کرسکتا اس حوالے سے فیصلہ آئین اورقانون کےمطابق ہوگا۔