پاکستان
Time 20 دسمبر ، 2022

پی ٹی آئی کے استعفے ایک ساتھ منظورنہیں کرسکتا: اسپیکر قومی اسمبلی

ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر ہاتھ سے لکھے استعفے کے بعد اسپیکر کا مطمئن ہونا ضروری ہے: راجا پرویز اشرف/ فائل فوٹو
ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر ہاتھ سے لکھے استعفے کے بعد اسپیکر کا مطمئن ہونا ضروری ہے: راجا پرویز اشرف/ فائل فوٹو

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے  پی ٹی آئی سینیٹر شبلی فراز کی جانب سے استعفے منظور کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔

اسپیکر راجا پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ  پی ٹی آئی ارکان کے استعفے ایک ساتھ منظورنہیں کرسکتا اس حوالے سے فیصلہ آئین اورقانون کےمطابق ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کئی پی ٹی آئی ارکان ان سے استعفے منظورنہ کرنے کی درخواست کرچکے ہیں، اس صورتحال میں ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر ہاتھ سے لکھے استعفے کے بعد اسپیکر کا مطمئن ہونا ضروری ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے ارکان میں  بلوچستان اسمبلی میں استعفوں کے معاملے پر اختلافات سامنے آئے ہیں۔

پی ٹی آئی بلوچستان کے ارکان اسمبلی2 حصوں میں تقسیم ہوگئے ہیں، پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈرنصیب اللہ مری کا گروپ استعفے دینے کا حامی ہے جب کہ رکن اسمبلی سردار یار محمد رند کا گروپ استعفیٰ دینا نہیں چاہتا۔

مزید خبریں :