Time 03 دسمبر ، 2022
پاکستان

پی ٹی آئی کے 26 ارکان سندھ اسمبلی نے اپنے استعفے عمران خان کو پیش کردیے

عمران خان کی حقیقی آزادی کی تحریک کی بھرپور حمایت اور تائید کرتے ہیں: پارلیمانی پارٹی سندھ— فوٹو: پی ٹی آئی
عمران خان کی حقیقی آزادی کی تحریک کی بھرپور حمایت اور تائید کرتے ہیں: پارلیمانی پارٹی سندھ— فوٹو: پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 26 ارکان سندھ اسمبلی نے اپنے استعفے سابق وزیراعظم عمران خان کو پیش کردیے۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے علی زیدی کی قیادت میں سندھ کی پارلیمانی پارٹی نے ملاقات کی جس میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ اور خرم شیر زمان سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اعلامیے کے مطابق سندھ کے تمام 26 اراکین صوبائی اسمبلی نے استعفے عمران خان کو پیش کردیے۔

پارلیمانی پارٹی کا کہنا تھاکہ عمران خان کی حقیقی آزادی کی تحریک کی بھرپور حمایت اور تائید کرتے ہیں، صوبائی اسمبلی کی نشستیں چیئرمین اور پارٹی کی امانت ہیں، کپتان جب حکم دیں گے اسمبلی سے نکل کر کرپٹ زرداری راج کا مقابلہ کریں گے۔

مزید خبریں :