LIVE

ہائیکورٹ کا کل بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم، الیکشن کمیشن کا ہنگامی اجلاس طلب

نوشین یوسف
December 30, 2022
 

اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو کل اسلام آباد میں شیڈول کے مطابق بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیا ہے— فوٹو: فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کل کرانے کے حکم کے بعد الیکشن کمیشن نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو کل (31 دسمبر) کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شیڈول کے مطابق بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عدالتی فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا جس میں  فیصلے کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن تیاریوں کا جائزہ لے گا۔