LIVE

راکھی کے شوہر عادل خان نے اہلیہ کا حمل ضائع ہونے کی خبر جھوٹی قرار دیدی

ویب ڈیسک
January 19, 2023
 

گزشتہ روز بھارت کے سلیبریٹی فوٹوگرافر نے ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے راکھی کے حاملہ ہونے اور بعد ازاں حمل ضائع ہونے کا دعویٰ کیا تھا/فوٹوفائل

راکھی ساونت کے شوہر عادل خان درانی نے اہلیہ راکھی کے حمل ضائع  ہونے سے متعلق بھارتی صحافی کے دعوے کو جھوٹا قرار دے دیا۔

گزشتہ روز بھارت کے سلیبریٹی فوٹوگرافر کی جانب سے ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے راکھی کا حمل ضائع ہونے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

وائرل بھیانی کی پوسٹ میں درج تھا کہ ’ راکھی نے ہمیشہ ہمیں ہنسایا اور ہم اسے ہمیشہ لائٹ لیتے رہے لیکن اس کے باوجود راکھی حال ہی میں بہت تکلیف سے گزری ، راکھی نے مجھے فون پر بتایا کہ یش بھائی میں حاملہ تھی جس کا اعلان میں نے بگ باس مراٹھی شو میں کیا تھا لیکن ہر ایک کو یہی لگا میں مذاق کررہی ہوں لہٰذا کسی نے بھی سنجیدہ نہیں لیا، راکھی نے مجھے فون پر بتایا کہ ان کا حمل ضائع ہوگیا ہے‘۔

تاہم اب عادل خان درانی نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے راکھی کا حمل ضائع ہونے سے متعلق خبر کی تردید کی۔

 عادل خان نے انسٹاگرام پوسٹ  پر بھارتی صحافی کے دعویٰ سے متعلق شائع کی جانے والی خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا اور کیپشن درج کیا کہ راکھی کے مس کیرج سے متعلق خبر جعلی ہے، میری گزارش ہے کہ ایسے جعلی دعوؤں کو شائع نہ کیا جائے۔

ایک انسٹا اسٹوری میں عادل نے راکھی کے حمل ضائع ہونے والی خبر کو احمقانہ قرار دیا۔ 

عادل خان کی تردید کے بعد بھارتی سلیبرٹی فوٹوگرافر کی جانب سے بھی انسٹاگرام  پوسٹ ڈیلیٹ کردی گئی۔