راکھی نے بتایا کہ ان کا حمل ضائع ہوگیا: بھارتی صحافی کا دعویٰ

حال ہی میں راکھی نے عادل خان درانی کے ساتھ اپنی نکاح کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو حیران کیا تھا
حال ہی میں راکھی نے عادل خان درانی کے ساتھ اپنی نکاح کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو حیران کیا تھا 

معروف بالی وڈ رقاصہ راکھی ساونت نے شادی کے بعد حمل ضائع ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

حال ہی میں راکھی نے عادل خان درانی کے ساتھ اپنی نکاح کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو حیران کیا تھا۔

بعد ازاں راکھی کے اسلام قبول کرنے اور فاطمہ نام رکھنے کے حوالے سے بھی خبریں سامنے آئیں جسے راکھی نے اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے بظاہر اس کی تصدیق بھی کی۔

تاہم اب بھارتی میڈیا پر راکھی کے حاملہ ہونے کے ساتھ ساتھ حمل ضائع ہونے کے حوالے سے خبر بھی سامنے آئی ہے۔

بھارتی صحافی نے انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ راکھی نے ان سے گفتگو کے دوران حمل ضائع ہونے کی تصدیق کی۔

بھارت کے سلیبریٹی فوٹوگرافر کی جانب سے ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے دعویٰ کیا گیا کہ راکھی نے ہمیشہ ہمیں ہنسایا اور ہم اسے ہمیشہ لائٹ لیتے رہے لیکن اس کے باوجود راکھی حال ہی میں بہت تکلیف سے گزری ہیں،  راکھی نے حال ہی میں مجھے فون پر بتایا کہ یش بھائی میں حاملہ تھی جس کا اعلان میں نے بگ باس مراٹھی شو میں کیا تھا لیکن ہر ایک کو یہی لگا میں مذاق کررہی ہوں لہٰذا کسی نے بھی سنجیدہ نہیں لیا، راکھی نے مجھے فون پر بتایا کہ ان کا حمل ضائع ہوگیا ہے۔

دوسری جانب راکھی کی بھارتی میڈیا سے گفتگو کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ میں والدہ کے کینسر اور  پھر عادل کے شادی سے  انکار پر   بہت سے صحت کے مسائل سے گزری۔

مزید خبریں :