LIVE

بندرگاہوں پر پھنسے کنٹینرز کے جرمانے معاف کرنے کا فیصلہ کیا ہے: فیصل سبزواری

ویب ڈیسک
January 19, 2023
 

مشکل وقت میں کاروباری طبقے کیلئے آسانیاں پیدا کرکے ہی معیشت میں استحکام کی کوشش ہوسکتی ہے: وزیر پورٹس اینڈ شپنگ— فوٹو: فائل

وفاقی وزير برائے پورٹس اینڈ شپنگ فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ کئی ہفتوں سے بندرگاہوں پر  پھنسے کنٹینرز کے جرمانے معاف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں کاروباری طبقے کیلئے آسانیاں پیدا کرکے ہی معیشت میں استحکام کی کوشش ہوسکتی ہے۔

فیصل سبزواری نے کہا کہ  کاروباری برادری کے نمائندوں سے ملاقات کرکے مزید اقدامات پر بھی مشاورت کی جائے گی۔