LIVE

اسمبلیاں تحلیل نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا، ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے: اعجاز شاہ

ویب ڈیسک
January 25, 2023
 

خدشہ تھا یہ سب ہوگا ، مزید گرفتاریاں ہوں گی، اب جو صورتِ حال پیدا ہوئی ہے اس سے لڑنا ہوگا: رہنما پی ٹی آئی— فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ کا کہنا ہے کہ خدشہ تھا یہ سب ہوگا ، گرفتاریاں ہوں گی۔

فواد چوہدری کی گرفتاری پر اعجاز شاہ نے ردعمل دیتے ہوئے  کہا کہ میں نے اسی لیے اسمبلیاں تحلیل نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا، اب جو صورتِ حال پیدا ہوئی ہے اس سے لڑنا ہوگا کیونکہ مزید گرفتاریاں بھی ہوں گی، ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔