LIVE

فلم پٹھان پر بیٹے ابرام کا ردعمل، شاہ رخ خان بھی حیران رہ گئے

ویب ڈیسک
January 29, 2023
 

 پتا نہیں کیسے لیکن اس نے کہا پاپا یہ سب کرما کا نتیجا ہے، تو مجھے یقین ہے: شاہ رخ خان/ فائل فوٹو

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے چھوٹے بیٹے ابرام نے فلم پٹھان پر  اپنا ردعمل دیا جسے شاہ رخ خان سوشل میڈیا پر بتانے پر مجبور ہوگئے۔ 

فلم پٹھان کی کامیابی پر اداکار کے مداحوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہ رخ خان کے مقبول سیشن ask me any thing میں مختلف سوالات پوچھے۔

سیشن میں مداحوں کی جانب سے کنگ خان کو فلم کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے پوچھا گیا کہ آپ کے بیٹے ابرام کا فلم پر کیا ردعمل تھا؟

جس پر اداکار کی جانب سے جواب دیتے ہوئے لکھا گیا کہ پتا نہیں کیسے لیکن اس نے کہا پاپا یہ سب کرما کا نتیجا ہے، تو مجھے یقین ہے۔

اسی کے ساتھ ٹوئٹر پر مداح کی جانب سے ایک اور ویڈیو بھی شیئر کی گئی جس میں شاہ رخ خان کے مداحوں کو تھیٹر میں فلم دیکھتے ہوئے شور مچاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

پوسٹ پر شاہ رخ خان کی جانب سے مداحوں کو فلم پسند کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ امن کے ساتھ فلم سے محظوظ ہوں۔