LIVE

عمران خان کا بنی گالہ منتقل ہونیکا فیصلہ، خصوصی بلٹ پروف کمرے تیار

جنگ نیوز
January 31, 2023
 

 عمران خان کی پرائیوٹ سکیورٹی میں بھی اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے نجی کمپنی سے خدمات لی جائیں گی: ذرائع/ فائل فوٹو

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے بنی گالہ منتقل ہونے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان آئندہ چند روز میں بنی گالہ منتقل ہوں گے جس کے لیے  ان کی بنی گالہ رہائش گاہ کی سکیورٹی بڑھانے کی تیاریاں جاری ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران خان کی پرائیوٹ سکیورٹی میں بھی اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے نجی کمپنی سے خدمات لی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق بنی گالہ میں عمران خان کے لیے 2 خصوصی بلٹ پروف کمرے تیار کرلیے گئے ہیں۔