LIVE

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں 53 پوائنٹس کی کمی

ویب ڈیسک
February 01, 2023
 

فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری حجم کم رہا،100 انڈیکس 374 پوائنٹس کے محدود بینڈ میں رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر 100انڈیکس 53 پوائنٹس کم ہوکر 40619پر بند ہوا ہے۔ 

شیئرز بازار میں آج کاروباری سرگرمیاں کاروباری ہفتے میں کم ترین 13کروڑ شیئرز رہیں۔ مارکیٹ کے کاروبار کی مالیت5 ارب 87 کروڑ روپے رہی۔

اس کے علاوہ  مارکیٹ کیپٹلائزیشن3 ارب روپےکم ہوکر 6ہزار 390ارب روپے ہے۔