LIVE

300 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنیوالوں کا تحفظ کریں گے: وزیر توانائی

ویب ڈیسک
February 02, 2023
 

مؤخر کیے گئے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کو آئندہ آنے والے مہینوں میں وصول کریں گے تو سرکیولر ڈیٹ کم ہوتا جائے گا: خرم دستگیر__فوٹو: فائل

اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہےکہ حکومت 300 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کا تحفظ کرے گی۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مؤخر کیے گئے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کو آئندہ آنے والے مہینوں میں وصول کریں گے تو سرکیولر ڈیٹ کم ہوتا جائے گا۔

انہوں نےکہا کہ آئی ایم ایف سے بھی یہی بات چل رہی ہے، 300 سے زائد یونٹ والوں پر کوارٹرلی فیول ایڈجسٹمنٹ لانی ہے اور 300 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والوں کا تحفظ کریں گے۔