LIVE

ترکیہ زلزلہ: ملبے تلے ننھے بہن بھائی کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک
February 08, 2023
 

رواں ہفتے کا آغاز ترکیہ اور شام پر کسی قیامت سے کم نہ تھا جب یہاں زلزلے نے لوگوں کی زندگی اجاڑ دی، ترکیہ اور شام سے زلزلے کے بعد کے رقت آمیز مناظر آنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں ملبے میں دبی شامی بچی کو خود سے زیادہ ننھے بھائی کی فکر ہے۔

چٹان جیسے حوصلے والی بہن کا تعلق شام سے ہے، مدد کے منتظر دونوں بچوں کی وائرل ویڈیو نے دل پگھلادیے۔

دوسری جانب شامی شہر ادلیب میں ایک خاندان کو 40 گھنٹوں بعد ملبے سے نکالے جانے کے جذباتی مناظر بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ ترکیہ اور شام میں زلزلے کے بعد اموات کی تعداد8 ہزار کے قریب جا پہنچی ہے، ترکیہ میں5 ہزار 894 اور شام میں 1 ہزار 932 افراد جاں بحق ہوئے۔