LIVE

ویڈیو: مکڑی اپنا جال کیسے بناتی ہے؟

ویب ڈیسک
February 14, 2023
 

آپ نے اکثر اوقات اپنے گھر میں مکڑی کا جالا دیکھا ہوگا لیکن مکڑی کو اسے بُنتے ہوئے نہیں دیکھا ہوگا۔

اس حوالے سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہےکہ ایک چھوٹی سی مکڑی اپنا گھر بنانے کےلیے جال بُن رہی ہے۔

قدرت نے مکڑی کے اندر ایک ایسا مادہ رکھا ہے جو اس کے جسم سے نکلتا ہے اور اس سے وہ اپنا جال بُنتی ہے۔

مکڑی اپنا جالا صرف گھر بنانے کے لیے ہی نہیں بلکہ اپنے شکار کو پھانسنے کیلئے بھی استعمال کرتی ہے۔