LIVE

پاکستان میں ڈالرز کی قلت، بڑی ملٹی نیشنل کمپنیز بھی لپیٹ میں آگئیں

ویب ڈیسک
February 17, 2023
 

ڈالرز میں کمی کے باعث ملٹی نیشنل کمپنیز کا کروڑوں ڈالرز کے منافع کا بیرون ملک انخلا رک گیا۔ فوٹو فائل

ملک میں ڈالرز کی قلت کے باعث بڑی ملٹی نیشنل کمپنیز بھی لپیٹ میں آگئیں۔

ڈالرز میں کمی کے باعث ملٹی نیشنل کمپنیز کا کروڑوں ڈالرز کے منافع کا بیرون ملک انخلا رک گیا۔

اوورسیز چیمبر آف کامرس نے اس صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسٹیٹ بینک سے رابطہ کیا ہے۔

اوورسیز چیمبر آف کامرس کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان معاملہ جلد حل کروائے۔