LIVE

پی ایس ایل: ملتان کے عثمان خان نے 36 گیندوں پر تیز ترین سنچری اسکور کر ڈالی

فیضان لاکھانی
March 11, 2023
 

ایک روز قبل رائیلی روسو نے 41 گیندوں پر سنچری بناکر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا— فوٹو: پی ایس ایل

ملتان سلطانز کے عثمان خان نے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کی تیز ترین سنچری بنا ڈالی۔

عثمان خان نے کوئٹہ کے خلاف 36 گیندوں پر سنچری مکمل کی۔ یہ پاکستان سپر لیگ کی تاریخ کی تیز ترین سنچری ہے۔ 

ایک روز قبل رائیلی روسو نے 41 گیندوں پر سنچری بناکر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔ عثمان خان نے کسی پاکستانی کی دوسری تیز ترین سنچری کا بھی ریکارڈ بنا لیا ہے۔

اس سے قبل خوشدل شاہ نے ڈومیسٹک ٹی ٹی ٹوئنٹی میں 35 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔