LIVE

فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان کی طلبی، نیب نے نوٹس کی تعمیل کرادی

اعظم ملک
March 20, 2023
 

فوٹو: فائل

لاہور: فارن فنڈنگ کیس میں  قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو کل 21 مارچ کو طلب کرلیا۔

نیب کی 2 رکنی ٹیم فارن فنڈنگ کیس میں نوٹس لے کر عمران خان کے گھر پہنچی،عمران خان کے سکیورٹی اسٹاف نے نیب ٹیم کو اندر جانےکی اجازت دے دی۔

 نیب کا نوٹس اویس نیازی نے وصول کیا، ٹیم نوٹس کی تعمیل کے بعد زمان پارک سے روانہ ہوگئی۔