LIVE

عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں کل نیب میں پیش ہونے کی ضرورت نہیں: علی ظفر

روزنامہ جنگ
March 20, 2023
 

اگر عمران خان نے چوری نہیں کی اور ان کا دامن صاف ہے تو انہیں پیش ہوکر ثبوت دینے چاہییں: محسن شاہنواز رانجھا— فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں کل نیب میں پیش ہونے کی ضرورت نہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے علی ظفر کا کہنا تھاکہ نیب کے قانون کے مطابق نیب کے پاس قانونی اختیار نہیں کہ جب ایک کیس پہلے سے ایک عدالت میں چل رہا ہوتو اس میں مزید تحقیقات شروع کردے لہٰذا اس کا قانونی جواب ہی دیا جائے گا۔

بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ اگر عمران خان نے چوری نہیں کی اور ان کا دامن صاف ہے تو انہیں پیش ہوکر ثبوت دینے چاہییں۔

خیال رہے کہ نیب راولپنڈی نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو کل طلب کر رکھا ہے۔