LIVE

ڈیموکریٹ امریکی رکن کانگریس مائیک لیون کا عمران خان سے ٹیلیفونک رابطہ

نسیم حیدر
March 21, 2023
 

امریکی رکن کانگریس مائیک لیون نے دو روز پہلے عمران خان کی حمایت میں بیان دیا تھا/ فائل فوٹو

ڈیموکریٹ امریکی رکن کانگریس مائیک لیون نے عمران خان سے  ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔

ڈیموکریٹ امریکی رکن کانگریس مائیک لیون نے عمران خان سے  پی ٹی آئی کے کارکنوں پر مبینہ پولیس تشدد اور صحافیوں کو حراست میں لیے جانے پر بات چیت کی۔

ذرائع کے مطابق مائیک لیون نے عمران خان کو سکیورٹی سے متعلق درپیش صورت حال پر بھی بات کی۔

واضح رہے کہ امریکی رکن کانگریس مائیک لیون نے دو روز پہلے عمران خان کی حمایت میں بیان دیا تھا۔