LIVE

دنیا کی سب سے لمبی زبان والے شخص کا ایک اور عالمی ریکارڈ

ویب ڈیسک
March 21, 2023
 

نک اسٹوبیرل کو عالمی ریکارڈ بنانے میں 55.526 سیکنڈ کا وقت لگا/ فوٹو گنیز ورلڈ ریکارڈز

دنیا کی سب سے لمبی زبان کا عالمی ریکارڈ رکھنے والے شخص نے ایک بار پھر گنیز ورلڈ ریکارڈز میں اپنا نام درج کروالیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز میں شائع رپورٹ کے مطابق نک اسٹوبیرل کا تعلق امریکا سے ہے اور انہوں نے اپنی لمبی زبان سے پانچ جینگا بلاکس کو ہٹانے کا تیز ترین وقت کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نک اسٹوبیرل کو عالمی ریکارڈ بنانے میں 55.526 سیکنڈ کا وقت لگا۔

 گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق عام طور پر مرد کی زبان 8.5 cm لمبی جبکہ عورت کی زبان کی لمبائی 7.9 cm ہوتی ہے لیکن نک کی زبان 10.1 cm لمبی ہے۔