LIVE

کراچی: فوارہ چوک کا نام تبدیل کر کے کراچی پریس کلب چورنگی رکھ دیا گیا

ویب ڈیسک
March 21, 2023
 

یہ پریس کلب کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ فوارہ چوک کو کراچی پریس کلب چوک کا نام دیا جائے: کامران ٹیسوری— فوٹو: گورنر ہاؤس

گورنر ہاؤس کراچی کے قریب واقع فوارہ چوک کا نام تبدیل کر کے کراچی پریس کلب چورنگی رکھ دیا گیا۔

فوارہ چوک کا نام تبدیل کر کے کراچی پریس کلب چورنگی رکھنے کی تقریب میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے شرکت کی۔

گورنر سندھ کو کراچی پریس کلب کی اعزازی ممبر شپ بھی دی گئی۔ اس موقع پر کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ یہ پریس کلب کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ فوارہ چوک کو کراچی پریس کلب چوک کا نام دیا جائے۔