LIVE

رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہوگا

ویب ڈیسک
March 22, 2023
 

اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولاناعبدالخبیرآزاد کریں گے/ فائل فوٹو

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج   پشاور میں ہوگا۔

اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولاناعبدالخبیرآزاد کریں گے۔

اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پشاور میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، اسی لیے پشاور میں آج چاند نظر آنے کے امکانات بہت کم ہیں۔