21 مارچ ، 2023
رویتِ ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کا کہنا ہے کہ پہلا روزہ 23 مارچ کو ہو یا 24 کو، عید الفطر 22 اپریل کو ہی ہوگی۔
خالد اعجاز مفتی نے اپنے بیان میں کہا کہ نیاچاند منگل اوربدھ کی درمیانی رات 10 بجکر 23 منٹ پر پیداہوگا، بدھ 22 مارچ کی شام چاند واضح دکھائی دینےکا امکان کم ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کہیں اگر مطلع انتہائی صاف ہُوا تو وہاں چاند کی رویت ہوگی۔
خالداعجاز مفتی نے یہ بھی کہا کہ پہلا روزہ 23 مارچ کو ہو یا 24 کو، عیدالفطر 22 اپریل کو ہی ہوگی، 23 مارچ کو پہلا روزہ ہوا تو روزے لازماً 30 ہوں گے۔
خیال رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل پشاور میں ہوگا۔
علاوہ ازیں سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات ، آسٹریلیا و دیگر ممالک میں آج چاند نظر نہیں آیا اور ان ممالک میں پہلا روزہ جمعرات کو ہوگا۔