LIVE

بھارت اور بنگلادیش میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ جمعے کو ہو گا

ویب ڈیسک
March 22, 2023
 

ملائیشیا اور انڈونیشیا کے مسلمان پہلا روزہ کل بروز جمعرات کو رکھیں گے۔ فوٹو فائل

بھارت میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد پہلا روزہ بروز جمعہ 24 اپریل کو ہو گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جمعیت علمائے ہند نے اعلان کیا ہے کہ بھارت میں کہیں بھی رمضان المبارک کا چاند نہیں آیا لہذا پہلا روزہ 24 مارچ بروز جمعہ کو ہو گا۔

اس کے علاوہ بنگلا دیش کی نیشنل مون سائٹنگ کمیٹی نے بھی اعلان کیا ہے کہ ملک میں پہلا روزہ 24 مارچ بروز جمعہ ہو گا کیونکہ آج ملک کے کسی حصے میں چاند نظر نہیں آیا۔

دوسری جانب ملائیشیا اور انڈونیشیا کے مسلمان پہلا روزہ کل بروز جمعرات کو رکھیں گے، دونوں ممالک میں رویت ہلال کمیٹیاں 21 مارچ کو بیٹھیں تاہم دونوں ممالک میں کہیں چاند نظر آنے کی شہادت سامنے نہ آئی۔

خیال رہے کہ عموماً پاکستان، بنگلا دیش، بھارت اور کئی دیگر ممالک میں سعودی عرب کے ایک روز بعد رمضان المبارک کا آغاز ہوتا ہے تاہم گزشتہ روز سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور آسٹریلیا میں گزشتہ روز رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا تھا جس کے بعد ان ممالک میں پہلا روزہ 23 مارچ بروز جمعرات کو ہو گا۔