LIVE

محمود اسلم نے خود سے متعلق افواہوں پر ویڈیو پیغام جاری کردیا

ویب ڈیسک
March 22, 2023
 

معروف اداکار محمود اسلم نے خود سے متعلق افواہوں  پر ویڈیو پیغام جاری کردیا۔

ویڈیو میں محمود اسلم نے افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں زندہ سلامت اور تندرست ہوں، میرے گھر والے، دوست احباب جھوٹی خبر سے پریشان ہوگئے۔

محمود اسلم نے کہا کہ کسی کے انتقال کی خبر  پھیلانے سے پہلے تصدیق  بہت ضروری ہے۔