LIVE

سحری میں کن غذاؤں کا استعمال آپ کو دن بھر ایکٹو رکھ سکتا ہے؟

ویب ڈیسک
March 23, 2023
 

آج ہم آپ کو سحری کیلئے چند ایسے کھانے بتاتے ہیں جن کے استعمال سے آپ توانا رہیں گے/ فائل فوٹو

 دنیا کے زیادہ ترممالک میں ماہ مقدس  کا آغاز  ہوگیا ہے  مسلمان  اس فرض کی ادائیگی کیلئے سحری میں بھرپور کھانوں کا اہتمام کرتے ہیں  تاکہ دن بھر  روزہ اچھا گزرسکے۔

تو آج ہم آپ کو سحری کیلئے چند ایسی غذائیں  بتاتے ہیں جن کے استعمال سے آپ دن بھر  توانا رہ سکیں گے۔

کھجور:

فائل فوٹو

رمضانوں میں کھجور کا استعمال ہر گھر میں ہی ہوتا ہے سنت کے مطابق روزہ افطار کھجور سے کیا جاتا ہے لیکن کیا آپ کو معلوم ہے اگر سحری میں کھجور کا استعمال کیا جائے تو دن بھر آپ کے جسم میں توانائی برقرار رہتی ہے کیونکہ کھجور میں بھرپور گلوکوز ہوتا ہے جو آپ کے جسم میں شوگر کی کمی کو پورا کرتا ہے۔

تربوز:

فائل فوٹو

لال تربوز افادیت سے بھرپور ہوتے ہیں  اور اس ماہ رمضان میں بیشتر ممالک میں تربوز کا سیزن شروع ہوگیا ہے جس کے باعث تربوز روزے داروں کے دسترخوان کی زینت بنے گا۔

سحری میں تربوز کے استعمال کو ضرروی اس لیے کہا جارہا ہے کیونکہ قدرت نے اسے پانی سے بھرپور بنایا ہے اس لیے تربوز کے استعمال سے آپ کے جسم  میں پانی کی کمی نہیں ہوگی۔

سیب:

فائل فوٹو

سیب کو آئرن کا خزانہ سمجھا جاتا ہے، سیب کے استعمال سے آپ کے جسم میں وٹامن سی اور فائبر  کی مقدار برقرار رہے گی جس سے دن بھر آپ اچھا محسوس کریں گے۔

دہی:

فائل فوٹو

دہی میں قدرتی طور پر اچھا بیکٹریا موجود ہوتا ہے جو آپ کے معدہ کو صحت مند رکھتا ہے جس کی وجہ سے سحری میں دہی کا استعمال کرنے والوں کا روزہ دن بھر اچھا گزرتا ہے۔

دلیہ:

فائل فوٹو

دلیہ کھانا سنت بھی ہے ساتھ ہی دلیہ  افادیت سے بھرپور ہوتا ہے، دلیہ میں موجود فائبر دن بھر انسان کو توانائی فراہم کرتے ہیں۔