LIVE

مریم نواز کا عمران خان کے ہینڈلرز کو بے نقاب کرنیکا فیصلہ

ویب ڈیسک
March 24, 2023
 

مریم نواز تنظیمی کنونشن اور عوامی اجتماعات میں حقائق عوام کے سامنے رکھیں گی: ذرائع ن لیگ. فوٹو فائل

مسلم لیگ ن نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے بیانیے کے خلاف حکمت عملی تیار کرلی۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے لگی لپٹی رکھے بغیر حقائق عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع ن لیگ کا بتانا ہے کہ چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز تنظیمی کنونشن اور عوامی اجتماعات میں حقائق عوام کے سامنے رکھیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز پیر سے عمران خان کے ہینڈلرز کو بے نقاب کریں گی، مریم نواز شریف پیر کو قصور جائیں گی جہاں وہ پارٹی کی تنظیم نو کے حوالے سے مقامی رہنماؤں سے ملاقات بھی کریں گی۔