LIVE

پاکستان کو مہنگائی، پست شرح نمو اور زرمبادلہ کی ضرورت جیسے بڑے چیلنجوں کا سامنا ہے: آئی ایم ایف

ویب ڈیسک
March 25, 2023
 

پاکستان معاشی اصلاحات پر عمل درآمد کرکے اعتماد بحال کرے اور دیگر امدادی اداروں سے فنڈنگ کے لیے بھی اصلاحات پر عمل پیرا ہو: ڈائریکٹر کمیونیکیشن/ فائل فوٹو

آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولیا کوزک نے کہا ہے کہ پاکستان کو مہنگائی، پست شرح نمو اور زرمبادلہ کی ضرورت جیسے بڑے چیلنجوں کا سامنا ہے۔ 

ایک بیان میں آئی ایم ایف ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولیا کوزک نے کہ سیلاب نے پاکستان کے معاشی مسائل مزید گھمبیر بنائے ہیں، پاکستان کے ساتھ قرض پروگرام کے نویں جائزہ اجلاس پر مذاکرات کیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسٹاف لیول معاہدے پر بات چیت ہوئی ہے، پاکستان سے معاشی اصلاحات پر عمل درآمد چاہتے ہیں، پاکستان معاشی اصلاحات پر عمل درآمد کرکے اعتماد بحال کرے  اور دیگر امدادی اداروں سے فنڈنگ کے لیے بھی اصلاحات پر عمل پیرا ہو۔