LIVE

کوئٹہ پولیس نے حسان نیازی کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کرلیا

ویب ڈیسک
March 25, 2023
 

حسان نیازی کو جیل سے صدر تھانہ منتقل کر دیا گیا ہے: پولیس— فوٹو:فائل 

کوئٹہ پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وزیرعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کرلیا۔

کوئٹہ کے جوڈیشل مجسٹریٹ نےایک لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض حسان نیازی کی ضمانت منظور کی تھی۔ 

حسان نیازی کی ضمانت منظور ہونے کے باوجود انہیں ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ سے رہا نہیں کیا گیا تاہم رات گئے حسان نیازی کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کرلیا گیا اور انہیں جیل سے صدر تھانے منتقل کر دیا گیا۔