LIVE

بھارتی اداکارہ نے ہوٹل میں خودکشی کرلی

ویب ڈیسک
March 26, 2023
 

گزشتہ روز اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام سے ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ ایک گانے پر بیلے ڈانس کے اسٹیپس کرتی ہوئی نظر آ رہی تھی— فوٹو: فائل

بھارتی اداکارہ نے ہوٹل میں مبینہ طور پر خودکشی کرلی، اپنے نئے گانے کی ریلیز کے دن ہی ورانسی کے ہوٹل کے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئی۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بھوجپوری فلموں کی اداکارہ  اکانشا ڈوبے نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی ہے جبکہ آج صبح ہی ان کا نیا گانا بھی ریلیز ہوا تھا۔

گزشتہ روز اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام سے ڈانس کی ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے کالا لباس زیب تن کیا ہوا تھا، ایک ہاتھ میں فون پکڑ کر ریکارڈ کی ہوئی اس ویڈیو میں وہ ایک بھوجپوری گانے پر بیلے ڈانس کے اسٹیپ کرتی ہوئی نظر آ رہی تھیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اکانشا ڈوبے کی موت کی حتمی وجہ توسامنے نہیں آئی تاہم ان کے اداکار سمر سنگھ کے ساتھ  تعلقات کی افواہیں گردش کرتی رہی ہیں،  جبکہ گزشتہ مہینے ویلنٹائنز  ڈے کے موقع پر اداکارہ نے ایک پیغام کے ساتھ ان کی ایک تصویر بھی پوسٹ کی تھی۔