LIVE

صرف سیاستدانوں کی گفت و شنید کی کامیابی کا کوئی امکان نہیں: خواجہ آصف

ویب ڈیسک
March 29, 2023
 

75 سالہ تاریخ بتاتی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ بھی پاور اسٹرکچر کی اسٹیک ہولڈر ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر بیٹھنا ہوگا: وزیر دفاع— فوٹو: فائل

ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اس دلدل سے نکلنے کیلئے پاور  اسٹرکچر کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر  بیٹھنا ہوگا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے بیان میں کہا کہ 75 سالہ تاریخ بتاتی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ بھی پاور اسٹرکچر کی اسٹیک ہولڈر ہے، صرف سیاستدانوں کی گفت و شنید کی کامیابی کا کوئی امکان نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جو لوگ بات کرنے آتے ہیں ان کے پاس مینڈیٹ نہیں ہوتا، دو ماہ میں جو رابطے ہوئے اس میں وہ گپ شپ لگا کر واپس چلے جاتے ہیں۔