LIVE

پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر میں کمی

ویب ڈیسک
March 30, 2023
 

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار جاری کردیے— فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار جاری کردیے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 24 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں 32.33 کروڑ ڈالر کم ہوئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 24 مارچ تک 9 ارب 81 کروڑ ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر 35 کروڑ ڈالر کم ہوکر  4.24 ارب ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 3 کروڑ ڈالر اضافے سے 5.57 ارب ڈالر رہے۔