LIVE

حکومتی اتحادیوں نے ملکی سیاسی صورتحال پر اجلاس طلب کرلیا، اہم فیصلے متوقع

ویب ڈیسک
March 31, 2023
 

اجلاس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ سماعت پر بریفنگ دی جائے گی: ذرائع— فوٹو:فائل

حکومتی اتحادی جماعتوں نے ملکی سیاسی صورتحال پر اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس کل دن ایک بجے ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ حکومتی اتحادی جماعتوں کا اجلاس وزیر اعظم کی زیر صدارت کل لاہور میں ہوگا جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت اور فیصلے ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ سماعت پر بریفنگ دی جائے گی۔