LIVE

مردم شماری کی حتمی تاریخ میں چوتھی بار توسیع کردی گئی

ویب ڈیسک
April 25, 2023
 

مردم شماری میں پہلے 10 اپریل، دوسری بار15، تیسری بار20 اپریل تک توسیع کی گئی— فوٹو: ادارہ شماریات

ادارہ شماریات نے مردم شماری کی حتمی تاریخ میں چوتھی بار توسیع کردی۔

ادارہ شماریات کے مطابق مردم شماری کی حتمی تاریخ 5 دن بڑھاکر30 اپریل کردی گئی ہے۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ بعض اضلاع میں گروتھ ریٹ اورڈیٹا کی تصدیق کے باعث توسیع کی جارہی ہے، بعض بڑے شہروں میں آبادی میں کمی یا کم اضافہ دیکھا گیا ہے، کراچی وسطی، جنوبی، غربی، شرقی، ملیر، کیماڑی اور  اورنگی میں آبادی میں کمی دیکھی گئی۔

ادارہ شماریات نے بتایا کہ لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، حیدرآباد، کوئٹہ میں بھی آبادی میں کمی یا کم اضافہ دیکھا گیا، گوجرانوالا، سیالکوٹ، جہلم، گجرات، اٹک اوع پشاورمیں ڈیٹا کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق پشاور، ڈی آئی خان، ایبٹ آباد اورٹانک میں ڈیٹا کی تصدیق کے باعث تاریخ میں توسیع کی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ مردم شماری میں پہلے 10 اپریل، دوسری بار15، تیسری بار20 اپریل تک توسیع کی گئی۔