LIVE

کراچی میں نو عمر ڈاکو بھی سرگرم ، بچے کے ہمراہ ڈکیتی کی فوٹیج منظر عام پر آگئی

کاشف مشتاق
May 05, 2023
 

کراچی میں نو عمر ڈاکو بھی سرگرم ہوگئے، پی آئی بی کالونی میں کم عمر نوجوان کی بچے کے ہمراہ ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

سی سی ٹی وی میں نوجوان کو کم عمر بچے کے ہمراہ موٹر سائیکل پر بیکری کے باہر آتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ڈاکو موٹر سائیکل پر بچے کو بٹھا کر خود اندر جاتا ہے۔ نوجوان سر پر کیپ پہنا ہوا ہے۔ ڈاکو اسلحے کے زور پر دکاندار سے نقدی لوٹ کر واپس موٹرسائیکل پر آتا ہے اور موٹر سائیکل پر پہلے سے موجود بچے کو نقدی کا تھیلا پکڑا کر موقع سے فرار ہوجاتا ہے۔

واردات گزشتہ روز ہوئی ہے ،پولیس ملزم کو پکڑنے میں تاحال ناکام ہے۔