LIVE

وزیراعظم کی برطانوی بادشاہ چارلس اور ہم منصب رشی سونک سے ملاقات

ویب ڈیسک
May 05, 2023
 

شہباز شریف نے تعلقات بڑھانے کیلئے مشترکہ کمیشن کے قیام کی تجویز پیش کی: اعلامیہ— فوٹو: مریم اورنگزیب

وزیراعظم شہباز شریف نے برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم اور وزیراعظم رشی سونک سے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے دولت مشترکہ ممالک کے رہنماؤں کے اجلاس کے موقع پرملاقات کی۔ شہباز شریف نے برطانوی بادشاہ کی تاجپوشی تقریبات کے شاندار انتظامات پر مبارک باد دی۔ انہوں نے پاکستان میں تباہ کن سیلاب میں برطانیہ کی مدد کی تعریف کی اور شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھاکہ دونوں ممالک کو مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو بڑھانےکی ضرورت ہے۔

شہباز شریف نے تعلقات بڑھانے کیلئے مشترکہ کمیشن کے قیام کی تجویز پیش کی اور کہا کہ مشترکہ کمیشن کی سربراہی دونوں ممالک کے سربراہان کریں۔

اعلامیے کے مطابق برطانیہ کے بادشاہ اور وزیراعظم کا دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں دلچسپی کا اظہار کیا اور برطانیہ کی ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کے کردارپربرطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی تعریف کی۔