LIVE

سعودی عرب کو ایران کا دشمن قرار دینا ناقابل قبول ہے: ایرانی صدر

ویب ڈیسک
May 07, 2023
 

ایران اورسعودی عرب دو بڑے ملک ہیں جن کی تعلقات بحالی سےخطے میں بڑی اہم تبدیلیاں رونما ہوں گی/ایرانی صدر/فوٹوفائل

ایرانی صدر  ابراہیم رئیسی نے کہا ہےکہ سعودی عرب کو  ایران کا دشمن یا ایران کو سعودی عرب کا دشمن قرار دینا ناقابل قبول ہے۔

 شامی نیوز ایجنسی کو دیےگئے  انٹرویو میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا تھا کہ ایران اور سعودی عرب دو بڑے ملک ہیں جن کے تعلقات کی بحالی سے خطے میں بڑی اہم تبدیلیاں رونما ہوں گی۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نےکہا کہ شام کے صدر بشار الاسد نے امریکی اتحاد اور اسرائیل کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور اس کے حواریوں نے شام کو تقسیم کرنے کی گھناؤنی سازش کی تھی، امریکیوں نے داعش اور دیگر دہشت گرد گروپوں کو تشکیل دینے کا اعتراف کیا ہے۔