دنیا
Time 06 مئی ، 2023

25 افراد کے قتل کا الزام، ایرانی نژاد سوئیڈش شہری کو پھانسی دیدی گئی

حبیب فراج اللہ نامی شہری پر 2018 میں ایک فوجی پریڈ پر حملے کا الزام تھا جس میں 25 افراد ہلاک ہوئے تھے: میڈیا رپورٹس/ فائل فوٹو
حبیب فراج اللہ نامی شہری پر 2018 میں ایک فوجی پریڈ پر حملے کا الزام تھا جس میں 25 افراد ہلاک ہوئے تھے: میڈیا رپورٹس/ فائل فوٹو

ایران نے دوہری شہریت کے حامل اپنے شہری کو جرم ثابت ہونے پر پھانسی دے دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران نے عرب علیحدگی پسند گروپ کی قیادت کرنے والے ایرانی نژاد سوئیڈش شہری کی موت کی سزا پر عملدرآمد کردیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ حبیب فراج اللہ نامی شہری پر 2018 میں ایک فوجی پریڈ پر حملے کا الزام تھا جس میں 25 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

حبیب اللہ فراج کو سکیورٹی فورسز نے 2020 میں ترکی سے گرفتار کیا تھا جسے تہران منتقل کردیا گیا تھا جب کہ اس حوالے سے کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئی تھیں۔

رپورٹس کے  مطابق حبیب اللہ پر 2022 میں علیحدگی پسند تحریک کی قیادت کرنے سمیت بم دھماکوں اور دہشتگردانہ کارروائیوں کے الزام میں فرد جرم عائد کی گئی تھی جس میں اسے ایرانی اسلامی قانون کے مطابق سزا سنائی گئی تھی۔

دوسری جانب سوئیڈن کے وزیر خارجہ نے حبیب اللہ فراج کی پھانسی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سزائے موت ایک غیر انسانی اور ناقابل واپسی سزا ہے۔

مزید خبریں :