LIVE

چوروں نے تالے توڑ کر پوسٹ آفس کا صفایا کردیا

ویب ڈیسک
May 16, 2023
 

پوسٹ آفس کے اندر لگے کیمرے چیک کرنے پر خراب نکلے جب کہ پوسٹ آفس کا سکیورٹی گارڈ گن چھوڑ کر فرار ہے: پولیس/ فائل فوٹو

چونیاں میں چوروں نے تالا توڑ کر پوسٹ آفس کا صفایا کردیا۔

پولیس کے مطابق چوروں نے پوسٹ آفس کا تالا توڑ کر 2 لاکھ 30 ہزار روپے چوری کرلیے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ اطلاع ملتے ہی تھانہ سٹی پولیس نےجائے وقوعہ پرپہنچ کرکارروائی کا آغاز کردیا، پوسٹ آفس کے اندر لگے کیمرے چیک کرنے پر خراب نکلے جب کہ  پوسٹ آفس کا سکیورٹی گارڈ گن چھوڑ کر فرار ہے۔

پولیس کے مطابق سکیورٹی گارڈ کے واردات میں ملوث ہونے کا خدشہ ہے جس کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔