LIVE

کراچی: شاہراہ فیصل پر ڈاکوؤں نے جیونیوز کے پروڈیوسر سے موٹرسائیکل چھین لی

قمر علی مستوئی
May 17, 2023
 

 شاہراہ فیصل پر پی اے ایف میوزیم کے قریب کا اہم علاقہ بھی ڈاکوؤں اور موٹرسائیکل لفٹر سے محفوظ نہیں ہے/ فائل فوٹو

کراچی میں شاہراہ فیصل پر نامعلوم ملزمان نے جیونیوز کے پروڈیوسر کی موٹرسائیکل چھین لی۔

پولیس کے مطابق شاہراہ فیصل پر پی اے ایف میوزیم کے قریب کا اہم علاقہ بھی ڈاکوؤں اور موٹرسائیکل لفٹر سے محفوظ نہیں ہے، پی اے ایف میوزیم کے قریب 2 ملزمان جیو نیوز کے پروڈیوسر منصور احمد سے اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق واقعہ کے وقت قریب یا دور دور تک پولیس کی نفری موجود نہیں تھی، اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور روایتی کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو پکڑنے کا دعویٰ کیا۔