LIVE

عمران خان کو مزیدکسی کیس میں گرفتاری سے روکنےکے حکم میں 31 مئی تک توسیع

اویس یوسف زئی
May 17, 2023
 

فوٹو: فائل

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  عمران خان کو مزید کسی کیس میں گرفتاری سے  روکنے کے حکم میں 31 مئی تک توسیع کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کے خلاف  100 سے زائدکیسز  میں گرفتاری سے روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ایڈوکیٹ جنرل اور  اسٹیٹ کونسل عدالت میں پیش ہوئے، عمران خان کی جانب سے وکیل بیرسٹر گوہر عدالت میں پیش ہوئے۔

وفاق کی جانب سے کیسز کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے مہلت کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے سماعت 31 مئی تک ملتوی کردی۔

عدالت نے عمران خان کو مزیدکسی کیس میں گرفتاری سے روکنے کے حکم میں 31 مئی تک توسیع بھی کردی۔