LIVE

سعید غنی نے پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کو پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت دیدی

ویب ڈیسک
May 19, 2023
 

خود کو ملک دشمن پالیسی سے الگ کرنے والوں کے لیے پیپلزپارٹی بہترین آپشن ہے: رہنما پی پی/ فائل فوٹو 

کراچی: سندھ کے وزیر محنت سعید غنی نے پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کو پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت دیدی۔

کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ پی ٹی آئی چھوڑنے والے بہت سارے لوگ پیپلزپارٹی میں آجائیں گے، پی ٹی آئی کے تمام ممبرز اور ووٹرز ملک دشمن نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خود کو ملک دشمن پالیسی سے الگ کرنے والوں کے لیے پیپلزپارٹی بہترین آپشن ہے۔