LIVE

فیصل آباد: موٹرسائیکل مکینک نے 13 سالہ شاگرد کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا

ویب ڈیسک
May 26, 2023
 

پانچ روز بعد گرفتار ملزم کی نشاندہی پر مقتول کی لاش جنگل سے برآمد کرلی گئی— فوٹو:فائل

فیصل آباد میں موٹرسائیکل مکینک نے 13 سالہ شاگرد کو اغوا کرکے مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق چک جھمرہ کے علاقے کا رہائشی 13 سالہ ثقلین انور موٹرسائیکل مکینک عمر فاروق کے پاس گزشتہ ڈھائی سال سے کام سیکھ رہا تھا۔

پانچ روز قبل ثقلین گھر واپس نہیں لوٹا جبکہ مکینک عمر فاروق بھی کہیں غائب ہو گیا۔

پولیس نے عمرفاروق کو تلاش کر کے حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی تو اس نے 13 سالہ ثقلین کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔

پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر مقتول کی لاش گاؤں کے قریب جنگل سے برآمد کرلی۔ 

 ملزم کے خلاف تھانہ ساہیانوالہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔