LIVE

ڈبلیو ڈبلیو ای کے ریسلر سمیع زین نے عمرہ ادا کرلیا

ویب ڈیسک
May 27, 2023
 

بین الاقوامی ریسلر سمیع زین نے حرم میں اپنی تصاویر بھی شیئر کیں— فوٹو: سمیع زین

ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کے ریسلر سمیع زین نے عمرہ ادا کرلیا۔

بین الاقوامی ریسلر سمیع زین نے حرم میں اپنی تصاویر بھی شیئر کیں۔ انہوں نے تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھاکہ پیشہ ور ریسلر اور ڈبلیو ڈبلیو ای کے ساتھ رہنے سے ان مقامات پربھی جاتےہیں جن کاخواب میں بھی نہیں سوچا۔

سمیع زین ڈبلیو ڈبلیو ای کے ریسلر ہیں اور کئی ٹائٹلز جیت چکے ہیں۔

خیال رہے کہ ڈبلیو ڈبلیو ای کا نائٹ آف دا چیمپئنز ایونٹ سعودی شہر جدہ آج رات ہوگا جس میں شرکت کیلئے سمیع زین سمیت کئی ریسلر سعودیہ میں موجود ہیں۔