LIVE

لاہور چلڈرن اسپتال کی نرسری میں 2 نومولود جھلس گئے، ایک کی حالت تشویشناک

ام فروا
May 27, 2023
 

اسپتال کے عملے نے نرسری میں بچے کو زیادہ ہیٹ دے دی: والدین کا الزام— فوٹو:فائل

لاہور چلڈرن اسپتال کی نرسری میں دو بچے جھلس گئے جن میں سے ایک بچی کی حالت تشویشناک ہے۔

بچوں کے جھلسنے کا واقعہ نرسری میں دوران علاج پیش آیا جس کے باعث ایک بچی کی حالت غیر ہوگئی۔

اسپتال ذرائع کے مطابق جھلسنے والے بچوں میں سے ایک بچی کی حالت تشویشناک ہے، نومولود بچی یرقان کے باعث اسپتال میں زیرعلاج تھی۔

والدین نے الزام لگایا کہ اسپتال کے عملے نے نرسری میں بچے کو زیادہ ہیٹ دے دی۔

میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسرسلیم کا کہنا ہے کہ بچے کے جھلسنے کے واقعے کے بعد انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پروفیسر جاویداقبال کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں بائیو میڈیکل انجینیئر بھی شامل ہے جبکہ جلنے والے بچوں کے علاج پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔