LIVE

8 سالہ بچی کی 60 کلو وزن اٹھانے کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک
May 28, 2023
 

فوٹو اسکرین گریب سوشل میڈیا

بھارت سے تعلق رکھنے والی  ارشیا گوسوامی نے 8 سال کی عمر میں 60 کلو وزن اٹھا کر سب کو حیران کردیا۔

ارشیا گوسوامی کا تعلق بھارت کے شہر ہریانہ سے ہے اور اس نے بھاری بھرکم  وزن اٹھانے کی صلاحیت سے سب کو حیران کردیا ہے۔

حال ہی میں ارشیا کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ 60 کلو وزن اٹھا رہی ہے، سوشل میڈیا پر ارشیا کو کم عمر مضبوط لڑکی کا لقب دیا گیا ہے اور وہ اولمپکس میں تمغہ حاصل کرنے کی خواہش مند ہے جس کیلئے وہ جی توڑ محنت کر رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کم عمر ارشیا نے آسانی سے وزن اٹھایا اور وہ پر اعتمادی سے اسٹیج سے اترتی بھی دکھائی دی۔

فوٹو اسکرین گریب

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ارشیا کی ویڈیو پر مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، کسی نے لکھا آپ مضبوط لڑکی ہو تو کسی نے لکھا آپ لیجنڈ ہو۔