LIVE

حارث رؤف کی سب سے بڑی خواہش کیا ہے؟

ویب ڈیسک
May 29, 2023
 

 بطور کھلاڑی جب تماشائی ہمارے لیے نعرے لگاتے ہیں تو اعتماد بڑھتا ہو اور بہت خوشی ہوتی ہے: فاسٹ بولر/فوٹوفائل 

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ  ان کی کیرئیر کے حوالے سے  یہی خواہش  ہے کہ  وہ آنے والے بچوں کے لیے رول ماڈل بن جائیں۔

جیو نیوز کو دیے گئے انٹرویو کے دوران حارث رؤف نے بھرے اسٹیڈیم میں ہیری ہیری کے نعرے لگائے جانے سے متعلق خوشی کا اظہار کیا اور بتایا کہ بطور کھلاڑی جب تماشائی   ہمارے لیے نعرے لگاتے ہیں تو اعتماد بڑھتا ہے اور بہت خوشی ہوتی ہے، اس وقت میں اپنے مداحوں کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کرتا ہوں۔


کیرئیر کے حوالے سے اپنی سب سے بڑی خواہش پر بات کرتے ہوئے فاسٹ بولر کا کہنا تھا میرے پورے کیرئیر میں، میں نے ایک ہی خواہش کی ہے کہ پاکستان کے لیے ایسا کھیل کر جاؤں کہ  آنے والے بچے ہمارے نقش قدم پر چلیں، بالکل ایسے جیسے ہم کسی کو فولو کرتے ہیں۔

حارث رؤف کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ میں لوگوں کو یاد رہوں، کئی کھلاڑی آتے ہیں کھیلتے ہیں لیکن رول ماڈل نہیں بن پاتے، میری کوشش ہے کہ وطن کے لیے اتنا پرفارم کروں کہ آنے والے بچوں کے لیے رول ماڈل بن جاؤں۔